- In writ of quo warranto the question of mere laches hardly matters and is not at all fatal unless it is actuated by malice. Sadaqat H. Shah & 4 others v. AJ&K Govt. & 3 others 1999 SCR 145 (C)
- دلیل ۔۔۔ تاخیر۔۔۔ سائلان کا خبث باطن، سازش و مقاصد کا سطحی جائزہ لیکر اجراء پروانہ منشا آئین ہے — قرارداد۔۔۔سائلان کا کردار و عمل و خبث باطن زیرغور لانا ضروری ہے۔۔۔۔ سائلان کا یہ کہنا کہ عرضی اجرائیگی پروانہ استفسار بدوں زیر غور لائے تاخیر سائلان خبث باطن و سازش اور مقاصد، سطحی جائزہ کے تحت عمومی طور پر جاری کرنا منشاء آئین ہے، درست معلوم نہ ہوتا ہے۔بلکہ گزشتہ پیرا جات میں متذکرہ قانونی نظائر کے مطابق مخصوص حالات کے تناظر میں اجراء پروانہ استفسار کے لیے سائلان اطلاع دہندہ کے کردار، خبث باطن، مخصوص عزائم اور تاخیر جیسے امور کو زیر غور لایا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ بنام چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل وغیرہ، (ح) 2016 SCR 960
- غافلانہ تاخیر۔۔۔ بدنیتی۔۔۔ خبث باطن ۔۔۔ مخصوص عزائم۔۔۔عدالت العالیہ کے ججز صاحبان کے فیصلہ سے سبکدوش ہونے والے جج کا رکن ہونا۔۔۔عدالت العالیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش۔۔۔ساکھ اور کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش۔۔۔۔۔۔ زیرغور امور۔۔۔۔اجراء پروانہ استفسار سے انکار۔۔۔۔ معاملہ ہذا میں متذکرہ خصوصی حالات و واقعات یہ نتیجہ اخذ کرنے میں مکتفی طور پر مددگار ہیں کہ سائلان دائری عرضی میں غافلانہ تاخیر کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جو بظاہر مقاصد دائری عرضی کے لیے بیان کیے گئے، سائلان کا طرز عمل اُن کا عکاس نہ ہے بلکہ قرائن اور شواہد عرضی ہذا کی دائری فیصلہ ججز شریعت کورٹ، تحریر کردہ مسئول نمبر 7، کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بلخصوص جبکہ ترتیبی مسئول نمبر 9، کا فیصلہ کی زد میں آنے والے ایک سبکدوش جج، سردار شہزاد احمد، کے چمبر کا رکن ہونے کا امر مسلمہ ہے جس کی تردید نہ کی گئی ہے۔اس کے اثرات سے بچنے کے لیے اُس کو عرضی استعجازت اپیل میں ترتیبی مسئول درج کرنا حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ اس لیے ہماری رائے میں اعلیٰ عدالتوں کے وضع کردہ اصول کے مطابق مخصوص حالات کے پیش نظریہ قرار دیے جانےمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ سائلان نے خبث باطن کی بنیاد پر مخصوص عزائم کی تکمیل کے لیے تاخیر سے عرضی اجراء پروانہ استفسار دائر کرتے ہوئے عدالت العالیہ جیسے مقتدر اور معتبر ادارے کو متنازعہ بنانے اور اس کی ساکھ اور کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے، جو کسی طور قابل پزیرائی نہ ہے۔ احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ بنام چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل وغیرہ، (خ) 2016 SCR 960
error: Content is protected !!